سنٹرل ڈائریکٹویٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیراہتمام15000روپے کے قومی


ُ ُ پاکپتن(نیو زڈیسک ) سنٹرل ڈائریکٹویٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیراہتمام15000روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قر عہ اندازی کل 2جنوری کومظفر آبادمیں ہو گی ۔پہلا انعام 3کروڑروپے ایک انعام۔

دوسرا انعام1 کروڑروپے کے3 انعامات ۔تیسرا انعام18500 روپے کے1696 انعامات ہو نگے۔ 15000روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قر عہ اندازی2 جنوری کومظفر آبادمیں ہو گی۔

پاکستان کسٹم نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بذریعہ فلائٹ دبئی ایئر لائن Fz 329 کے ذریعے دبئی سے کراچی آنیوالی


کراچی(نیو زڈیسک ) پاکستان کسٹم نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بذریعہ فلائٹ دبئی ایئر لائن Fz 329 کے ذریعے دبئی سے کراچی آنیوالی خاتون عظمٰی مہوش کے قبضے سے 19 لاکھ روپے مالیت کا 377 گرام سونا اور 10 موبائل فون برآمد کرلیے۔ خاتون مسافر کو کسٹم حکام نے گرفتار کر لیا ہے.تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹم نے

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بذریعہ فلائٹ دبئی ایئر لائن Fz 329 کے ذریعے دبئی سے کراچی آنیوالی خاتون عظمٰی مہوش کی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 19 لاکھ روپے مالیت کا 377 گرام سونا اور 10 موبائل فون برآمد کرلیے۔

اکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کہا ہے کہ نا اہل سابق وزیرا عظم نواز شریف کر پشن چھپانے


ساہیوال(نیو زڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کہا ہے کہ نا اہل سابق وزیرا عظم نواز شریف کر پشن چھپانے کے لئے بیرون ملک سے مدد مانگ رہے ہیں اور وہ کسی صورت کامیاب نہیں ہو نگے انہوں نے کہا کہ NROکو لعنت کہنے والے شریف برادران اب سعودی عرب سے این آر او مانگنے کے لئے بھیک مانگ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ شریف برادران سعودی عرب میں ان کی سر گر میوں سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ وہ اپنے خاندان کی کر پشن کو بچانے کی خاطر اور سر مائے کے تحفظ کے لئے سیاست سے دستبردار ہو نے کے لئے بھی تیار ہو چکے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو تے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی این آر کو کامیاب نہیں ہو نے دے گی اور بھر پور عوامی قوت سے مزاحمت کریں اور تحریک چلائیں گے ۔عدلیہ اور اداروں سے ٹکرائو کی نواز شریف ٹولہ کی پالیسی ناکام ہو چکی ہے اس لئے وہ اب ہر قیمت پر ملک سے فرار اور کر پشن کی دو لت کے تحفظ کے لئے آخری حد تک جانے کو بھی تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تحریک قربانیوں سے بھری پڑی ہے پیپلز پارٹی نے خون دے کر جمہوریت کو بچایا اور آمروں کا مقابلہ کیا جبکہ نواز شریف آمر کی گود میں بیٹھ کر پیپلز پارٹی پر تیر چلا تے تھے ۔انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) پر ویز مشرف کو پاکستان لا کر بینظیر بھٹو کے قتل کا مقدمہ چلا نے کے مطا لبہ پر پیپلز پارٹی کی قیادت کا مو قف واضح ہے اور پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی 2018کے انتخابات میں ایک قوت بن کر ابھرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ علامہ طاہر القادری چئیر مین عوامی تحریک کی آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں پر عملدرآمد ہو نا چا ہئے جس سے انصاف کا بول بالا ہوگا اور انصاف کے حصول کے لئے طاہر القادری کے مو قف کی تمام سیاسی جماعتوں نے بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے اور پیپلز پارٹی سانحہ ماڈل ٹائون سے شہداء کے قاتلوں کو سخت سے سخت سزا دینے کی حامی ہے بعد ازاں پیپلز پارٹی کے صدر قمر الزمان کائرہ ،سابق وزیرا علیٰ میاں منظور احمد وٹو ،خرم جہانگیرو ٹو ،ڈویژنل صدر ساہیوال نے پیپلز پارٹی کے رہنما مظہر اقبال کے بیٹے معیظ علی کی دعوت ولیمہ میں شر کت کی ولیمہ میں پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کے علاوہ تحریک انصاف ویسٹ پنجاب کے صدر رائے حسن نواز ،سابق وفاقی وزیر چو ہدری محمد اقبال اور دیگر عام سیاسی شخصیتوں نے بھی شر کت کی۔

نئے سال کے موقعے پر پرویز مشرف کا قوم کیلئے اہم پیغام


اسلام آباد (نیو زڈیسک )آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے قوم کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ایک مشترکہ پیغام میں اے پی ایم ایل کے رہنمائوں نے نئے سال کے آغاز پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سال2018پاکستان کے لئے مثبت تبدیلی کا سال ثابت ہوگا۔ اس سال قوم کو

اپنے لئے حکمران منتخب کرنے کا موقع ملے گا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس سال ہونے والے انتخابات میں نسل در نسل حکمرانی کرنے والے خاندانوں کو نشان عبرت بناتے ہوئے ان لوگوں کو منتخب کریں جنہوں نے ملک و قوم کے لئے کچھ کیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو چاہیئے کہ نئے سال کا آغاز عزم نو کے ساتھ کریں اور اپنے آنے والی نسلوں کی تقدیر بدلیں۔ انہوں نے اے پی ایم ایل کے کارکنوں کو ہدایت کی کہ باہمی اتحادویگانگت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں اور پارٹی کو 2018 کے انتخابات کے لئے بھرپورتیار کریں۔

میچ کے دوران چھریاں اور خنجر چل گئے گرائونڈ میدان جنگ بن گیا


ساہیوال(نیو زڈیسک ) نوا حی چک 89سکس آر میں فٹ بال کے میچ کے دوران کھلاڑیوں میں چھریاں اور خنجر چل گئے جس کے نتیجہ میں 3کھلا ڑی چھریاں اور خنجر لگنے سے شدید زخمی ہو گئے تینوں زخمیوں میں دونوں ٹیموں کے کپتان عدنان ،یاسر اور ایک کھلا ڑی ظفر علی شامل ہیں تینوں زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا گیا ہے

تا ہم یا سر سجاد کی حالت نازک ہے۔تفصیلات کے مطابق چک 66جی ڈی ڈپٹی والا اور چک 89سکس آر کی فٹ بال کی دو ٹیموں کے در میان ایک چیلنج فٹ بال کا مقابلہ آج تھا کہ میچ کے دوران چک 66جی ڈی کے کپتان عدنان اور چک 93سکس آر کی ٹیم کے کپتان یا سر سجاد کے درمیان ایک گول پر تنا زعہ کھڑا ہو گیا جس کے نتیجہ میں فٹ بال کا گرائونڈ میدان جنگ بن گیا اور فریقین نے ایک دو سرے پر چھریوں اور خنجروں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں دونوں ٹیموں کے کپتان یا سر سجاد ،عدنان اور ایک کھلا ڑی ظفر علی شدید زخمی ہو گئے۔تینوں زخمیوں کو ہسپتال دا خل کرا دیا گیا ہے پولیس فرید ٹائون نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے

دھماکہ ، سیکیورٹی اہلکار شہید


کوئٹہ(نیو زڈیسک ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں سیکورٹی فورسز اور حساس اداروں کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے آپریشن جاری ہے یہاں آمدہ اطلاعا ت کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے ژوب میں گل کچھ کے مقام پر سیکورٹی فورسز اور حساس اداروں کے

اہلکاروں نے خفیہ اطلاع ملنے پر کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں2 سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے تا حال آپریشن جاری ہے شہید ہونیوالے اہلکاروں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں ۔دریں اثنا بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں موندرا چوک پر کریکر دھماکے نتیجے میں ٹریفک پولیس کے اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے دھماکے سے قریب سے گزرنے والی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز حب شہر میں موندرا چوک پر نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے کریکر دھماکے نتیجے میں ٹریفک پولیس کے اہلکار غلام مصطفی سمیت5 افراد زخمی ہو گئے دھماکے سے قریب سے گزرنے والی گاڑیوں اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ کا موقع پر پہنچ گیا علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امدا د کے بعد کراچی ریفر کر دیا مزید کا رروائی حب پولیس کر رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے سال2018 کے پہلے ہفتے میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کردی


لاہور (نیو زڈیسک )محکمہ موسمیات نے سال2018 کے پہلے ہفتے میں لاہور کا موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کردی۔باغوں کے شہرلاہور کے موسم نے بھی نئے سال کی تیاری پکڑ لی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزلاہورشہر میں دھوپ کے باوجود سردی کی شدت برقرار ہی ، لاہور میں درجہ حرارت زیادہ سے

زیادہ 25 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، آج 2018 کا سورج نئی اْمیدیں لے کر طلوع ہوگا، ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ سال 2018 کے پہلے ہفتے دھند چھائی رہے گی اور سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں۔

تحریک انصاف کے ساتھ فوج ہوتی تودھرنے کے دنوں پاکستان میں نہ جانے کیا ہوجاتا،عمران خان


اسلام آباد (نیو زڈیسک ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف کے ساتھ فوج ہوتی تو پھر دھرنے کے دنوں میں پاکستان میں نہ جانے کیا ہوجاتا،حکومت کو فوج کے فیض آباد دھرنا ختم کرانے پر شکریہ ادا کرنا چاہیے،پہلی بار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمہورریت کے حق میں بیان دیا

کیونکہ ماضی میں کسی جنرل کو جمہوریت کے حق میں بات کرنے کی توفیق نہیں ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار عمران خان نے ایک غیر ملکی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کیا لاکھوں افراد کے جلسے میں لوگ فوج بھیج رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کے ساتھ فوج ہے تووہ مجھے کیسے فائدہ پہنچا رہی ہے۔ چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ اس وقت پاکستانی سیاست میں فوج کا بہترین کردار ہے کوئی شک نہیں کہ ماضی میں فوج کا کردار اچھا نہیں رہا ۔ تاہم اب فوج کے کردار پر شک نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ فیض آباد دھرنا ختم کرانے میں فوج مدد نہ کرتی تو نجانے پاکستان میں کیا ہوجاتا۔ حکومت کو فوج کا دھرنے ختم کرانے کا شکریہ ادا کرنا چاہیے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سایست کے حق میں بیان دیا کیونکہ ماضی میں کسی جنرل کو جمہوریت کے حق میں بات کرتے ہوئے نہیں سنا۔ جنرل باجوہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے آئین اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے عائشہ گلالئیی کی جانب سے سنگین الزماات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عائشہ گلالئی اپنا فون لائیں۔ دونوں کے موبائل کا فرانزک کرالیں انہوں نے کہا کہ گلالئی نے کہا کہ آپ نے تین سال پہلے مسیج بھیجا تھا وہ مہربانی کرکے ثبوت دیتیں میں نے عائشہ گلالئی کے الزماات ر خود کو احتساب کیلئے پیش کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ نیویارک میں نائن الیون سانحے سے قبل کوئی طالبان یا القاعدہ نہیں تھے جس کے بعد پاکستان امریکہ کی جنگ میں شریک ہوا۔ کوئی پاکستانی نائن الیون واقعہ میں ملوث نہیں ہے۔

نماز جنازہ کے دوران خودکش حملہ، 6 افراد ہلاک ،11 زخمی


کابل(نیو زڈیسک) مشرقی افغانستان میں اتوار کے روز ایک خودکش حملہ آور نے خود کو نماز جنازہ کے دوران دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور گیارہ دیگر زخمی ہوگئے ،یہ بات حکام نے کہی ہے۔

صوبہ ننگرہار کے صوبائی گورنر کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ حملہ آور نے خود کوضلع منا کے سابق گورنر کی نمازجنازہ کی ادائیگی کے دوران خود کو دھماکے سے اڑایا جو حال ہی میں طبعی موت مرے تھے ۔

مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین نے بھارتی فوج کے ایک کیمپ پر دھاوا بو ل کر چار بھارتی فوجیوں کو


سرینگر(نیو زڈیسک )مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین نے بھارتی فوج کے ایک کیمپ پر دھاوا بو ل کر چار بھارتی فوجیوں کو واصل جہنم کردیا ہے جبکہ فو ج نے تین مجاہدین کو شہید کرنے کا دعوی کیا ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق اتوار کی علی الصبح مجاہدین نے سرینگر کے نواح میں بھارت کی سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک

کیمپ پر گرینیڈز داغے اور خودکا ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس پر وہاں جھڑپ شروع ہوگئی۔ سی آر پی ایف کے ترجمان راجیش یادیو نے فرانسیسی خبررساںادارے کوبتایا کہ جاری آپریشن کے دوران تین فوجی اہلکار جھڑپ میں او ر ایک دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوا ۔ تین پیراملٹری اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں ۔جبکہ تین مجاہدین کو بھی ہلاک کردیا گیاہے ۔واقعہ کے بعد سینکڑوں کی تعداد میں فوجیوں اور انسداد مزاحمت سپیشل پولیس کے اہلکاروں نے علاقے کا گھیرائو کرلیا اور تلاشی آپریشن شروع کردیا گیاہے ۔لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں ۔