سیالکوٹ سے ریاض جانے والے پی آئی اے کے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی


لاہور(انقلاب نیوزڈیسک) سیالکوٹ سے ریاض جانے والے پی آئی اے کے طیارے میں آگ لگ گئی۔جس کے باعث پی آئی اے کی پروازپی کے 755 کی لاہورایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ۔ تفصیلات کے مطابق آگ بھڑک اٹھنے کے باعث طیارے کی لاہور ایئر پور ٹ پر ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی ۔طیارے میں 300 سے زائدمسافر تھے جن کو باحفاظت جہاز سے اتارا لیا گیا۔ امدادی ٹیمیں طیارے میں لگی آگ پر قابو پانے میں

مصروف ہیں۔آگ کی شدت کے باعث انجینئرنگ اسٹاف کو طیارے کے قریب نہیں جانے دیا جارہا۔ پی آئی اے کی پروازپی کے 755 کی لاہورایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ۔