ورلڈ الیون میچ والے دن نجم سیٹھی کوجوتے پڑنے والے تھے ،اب اس کی چربی پگلائوں گا، ڈاکٹر شاہد مسعود


اسلام آباد (انقلاب ویب ڈیسک) معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ میران شاہ میں کرکٹ ٹیم ہو رہا ہے۔آرمی کی جانب سے اس میچ کا اعلان کیا گیا اور اعلان بھی ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ لاہور میں ورلڈ الیون کا میچ ہونے پر ملک کی بدمعاشیہ کو آگ لگی ہوئی تھی کہ آخر ایسا کیسے ہو گیا کہ لاہور میں میچ ہو گیا ہے۔نجم سیٹھی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اس پینتیس پنکچر کو میں نہیں چھوڑوں گا ، میں اسے خود ذاتی طور پر ٹھیک کروں گا اور اس کی چربی پگھلواؤں گا۔ یہ میچ والے دن وہاں آیا ہی نہیں ورنہ اس کو جوتے پڑتے، اگر یہ ہجوم میں آ جاتا تو اس کے ساتھ بُرا ہوجانا تھا لیکن سکیورٹی والے اس کو لے گئے ۔

میاں بیوی کے جراثیم بھی ایک جیسے ہو جاتے ہیں،تحقیق


ٹورانٹو(انقلاب ویب ڈیسک) کہا جاتا ہے کہ طویل عرصے تک ایک ساتھ رہنے والے میاں بیوی کی شکلیں آپس میں ملنے لگتی ہیں لیکن اب کینیڈا کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ میاں بیوی کے جراثیم بھی ایک جیسے ہو جاتے ہیں۔یونیورسٹی آف واٹرلو، کینیڈا میں کی گئی اس تحقیق کے دوران 330 شادی شدہ رضاکاروں سے جسم کے 17 مختلف مقامات سے کھال کے نمونے حاصل کیے گئے جن کے تجزیئے سے معلوم ہوا کہ ایک ساتھ رہنے والے شادی شدہ افراد میں کھال پر موجود جرثوموں کے 80 فیصد نمونے اپنے جیون ساتھی جیسے تھے۔یہ تحقیق اس لحاظ ہے اہم ہے کیونکہ اب تک یہ سمجھا جاتا تھا کہ ہر انسان میں جرثوموں کا مجموعہ (مائیکروبایوم) دوسروں سے مختلف ہوتا ہے جو ساری عمر کم و بیش یکساں ہی رہتا ہے لیکن یہ انکشاف اس خیال کے بالکل خلاف ہے۔ریسرچ جرنل ’’ایم سسٹمز‘‘ میں شائع شدہ اس تحقیق کے نتائج سے جہاں یہ ثابت ہوا ہے کہ انسان میں موجود جراثیم کا مجموعہ طویل عرصے تک درپیش ماحول کے نتیجے میں تبدیل ہو جاتا ہے وہیں اس بات کی وضاحت بھی ہوتی ہے

کہ برسوں تک ساتھ رہنے والے بعض شادی شدہ جوڑے ایک ہی جیسی بیماریوں کا شکار کیوں ہوتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ طویل عرصے تک ایک ساتھ رہنے والے میاں بیوی کی شکلیں آپس میں ملنے لگتی ہیں لیکن اب کینیڈا کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ میاں بیوی کے جراثیم بھی ایک جیسے ہو جاتے ہیں۔یونیورسٹی آف واٹرلو، کینیڈا میں کی گئی اس تحقیق کے دوران 330 شادی شدہ رضاکاروں سے جسم کے 17 مختلف مقامات سے کھال کے نمونے حاصل کیے گئے جن کے تجزیئے سے معلوم ہوا کہ ایک ساتھ رہنے والے شادی شدہ افراد میں کھال پر موجود جرثوموں کے 80 فیصد نمونے اپنے جیون ساتھی جیسے تھے

مسجد الغمامہ: جہاں رسول اللہ نے نجاشی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی


سعودی عرب کی قدیم ترین مساجد کی فہرست میں ’مسجد الغمامہ‘ کو ہمیشہ اسلامی تاریخ کی یاد گار سمجھا جائے گا۔ مدینہ منورہ سے باہر نکلتے ہی یہ مسجد آج بھی اسلام کے دور اولین کی یاد تازہ کرتی ہے۔ مسجد الغمامہ کو یہ نام دینے کی وجہ تسمیہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ آپ نے یہاں پر عید کی ایک نماز کی امامت فرمائی۔ اس روز آسمان پر بادل چھائے ہوئے تھے۔ اس لیے اسے الغمامہ کا نام دیا گیا۔ اس کے علاوہ اسی جگہ رسول اللہ نے حبشہ کے بادشاہ نجاشی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا فرمائی تھی۔ حج اور عمرہ پر آنے والے مسلمان اور دنیا بھر سے سیاحت کی غرض سے سعودی عرب کی سرزمین کا انتخاب کرنے والے سیاحوں کی توجہ کا ایک اہم مرکز مسجد الغمامہ بھی ہوتی ہے۔ زائرین اور سیاح دیگر مساجد کی طرح مسجد الغمامہ کی زیارت کرتے اور اس کی یاد گاری تصاویر اتار کر اپنے پاس رکھتے ہیں۔ مسجد الغمامہ مسجد نبوی سے جنوب مغرب میں 500 میٹر کی مسافت پر ہے۔ اس مسجد کا شمار حجاز کی قدیم ترین مساجد میں ہوتا ہے

۔ یہی وجہ ہے کہ یہ مسجد سعودی عرب کے ثقافتی ورثے کا حصہ ہے۔ یہاں پر باضابطہ طور پر مسجد کی تعمیر عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ کے دور میں ہوئی تاہم اس کے بعد آج تک وقفے وقفے سے مسجد کی تعمیر ومرمت کا سلسلہ جاری رہا ہے۔ مسجد الغمامہ دو حصوں پر مشتمل ہے۔ ایک اس کا داخلی حصہ اور دوسرا مرکزی نماز ہال۔ مدخل مستطیل شکل میں قریبا 26 میٹر لمبا اور 4 میٹر چوڑا ہے۔ اس کی چھت پر پانچ گنبد قائم ہیں۔ وسطی گنبد مسجد کے داخلی حصے کے برابر اوپر ہے۔ مدخل[اندرونی حصہ] مسجد کے شمالی سمت میں ہے۔ مسجد کا رقبہ تیس میٹراور چوڑائی پندرہ میٹر ہے۔ مسجد کی دو گلیریاں ہیں۔ مشرقی دیوار کے ساتھ مستطیل شکل کی دو کھڑکیاں ہیں جن کے اوپر دو چھوٹے روشن دان ہیں جب کہ ایک گول کھڑکی بھی بنائی گئی ہے۔ مسجد کی مغربی دیوار کا نقشہ بھی ایسا ہی ہے۔ جنوبی دیوار کے وسط میں محراب اور محراب کے دائیں جانے سنگ مرمر کا بنا ایک نو سیڑھیوں پر مشتمل مخروطی شکل کا منبر ہے۔ مسجد کا مرکزی درواہ لکڑی سے تیار کیا گیا ہے جس پر دور عثمانی میں مقدس عبارات تحریر ہیں۔ مسجد کا مینار اس کے شمال مغربی سمت میں ہے۔ مسجد کے بیرونی حصے کو سیاہ رنگ کے پتھروں سے ڈھانپا گیا ہے۔

عائشہ گلالئی کونااہل قراردینے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ


اسلام آبادا(نقلاب ویب ڈیسک) ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فاضل جج جسٹس عامرفاروق نے عائشہ گلالئی کو نااہل قرار دینے کے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزارکی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عائشہ گلالئی نے عمران خان پر جھوٹے الزامات لگائے، انہوں نے اسمبلی کے فورم پرعوامی مینڈیٹ کی توہین کی اورعمران خان کے خلاف عدالتی کارروائی کے جائے جھوٹے الزامات لگائے،

عائشہ گلالئی عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت قومی اسمبلی کی سیٹ کی اہل نہیں رہی، اس لیے عائشہ گلالئی کو نااہل قرار دے کر قومی اسمبلی سے ڈی سیٹ کیا جائے۔سماعت کے دوران عدالت نے درخواست گزارکے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا یہ ذاتی معاملہ نہیں، بعد ازاں عدالت نے درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

سعودی عرب نے رینٹ اے کار کے شعبے میں غیر ملکیوں کے کام پر پابندی عائد کر دی


ریاض(انقلاب نیوزڈیسک) سعودی عرب میں رینٹ اے کار کے شعبے میں غیر ملکیوں کے کام پر پابندی عائد کردی گئی۔ وزیر محنت نے منظوری دیدی ہے۔ وزارت محنت وسماجی فروغ کے ترجمان خالد ابا الخلیل نے ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ فیصلے کا نفاذ یکم رجب سے ہوگا۔ رینٹ اے کار کے دفاتر میں صرف سعودی شہری کام کریں گے۔

بریکنگ نیوز : کلثوم نواز کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف بھی انتہائی خطرناک مرض میں مبتلا ، قوم سے دعاؤں کی اپیل


اسلام آباد(انقلاب نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف لندن میں قیام کے دوران مسلسل ڈیپریشن کاشکارہیں ،اس مرض سے نجات دلانے کیلئے مسلم لیگ ن کے سینئررہنماؤں نے پاکستان میں موجودبہترین طبی ماہرین سے بھی مشاورت شروع کردی ہے ،اورکوشش کی جاری ہے کہ کچھ طبی ماہرین کوسرکاری خرچ

پرلندن لے جاکرمیاں نوازشریف کاعلاج شروع کیاجاسکے ۔ ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف نہ صرف بے خوابی کاشکارہیں بلکہ مسلسل سردردکے ساتھ ساتھ انہیں خودکلامی بھی کرتے دیکھاگیاہے ۔ پانامہ کیس کی سماعت کے دوران جب میاں نوازشریف وزارت عظمی ٰ کے عہدے پرموجودتھے اس وقت بھی پاکستان میں وہ طبی ماہرین سے ڈیپریشن سے نجات کیلئے مختلف ادویات لے رہے تھے اوردیسی نسخے بھی استعمال کرتے تھے ،واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کیلئے اس وقت سب سے زیادہ پریشانی نیب ریفرنسز کادائرہونا اور حدیبیہ پیپرزمل کیس کاری اوپن ہوناہے ۔ میاں نوازشریف پورے خاندان کی سیاسی کشتی کو ڈوبتاہوا محسوس کررہے ہیں۔ انہیں زیادہ دباؤاس وقت بھی محسوس ہواجب انہوں نے محترکہ کلثوم نوازاورمریم صفدرسے مشورہ کئے بغیر شہبازشریف کوپارٹی صدربنانے کااعلان توکردیالیکن بعدمیں مریم

صفدراورکلثوم نوازنے اس فیصلے پر عملدر آمد نہیں ہونے دیا۔دلچسپ امریہ ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف ایک طرف دباؤسے بچنے کیلئے طبی ماہرین کے نسخوں اورادویات کے منتظرہیں جبکہ دوسری طرف وہ اپنی سیاسی ساکھ کوبچانے کیلئے امریکہ کی ایک مہنگی ترین لابنگ کمپنی سے بھی معاہدہ کرچکے ہیں ۔ میاں نوازشریف بیک وقت دوعلاج شروع کرواناچاہتے ہیں ایک علاج ان کی صحت کیلئے اوردوسراعلاج ان کی سیاسی صحت کیلئے ہے ۔پاکستان کے طبی ماہرین اورامریکی لابنگ فرم کیلئے یہ علاج بہت بڑاچیلنج سمجھاجارہاہی

رات گئے بھارت کا پاکستان پر حملہ افسوسناک صورتحال کے پیش نظر ہسپتالوں میں ایجنسی نافز کر دی گئی


اسلام آباد (انقلاب نیوزڈیسک)ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی سے 4 خواتین سمیت 6 پاکستانی شہری شہید جب کہ 26 زخمی ہوگئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے مستقل سیزفائرکی خلاف ورزیاں جاری ہیں اوربھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری پر چارواہ

اورہرپال سیکٹرمیں شہری آبادی کونشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بھارتی اشتعال انگیزفائرنگ سے 4 خواتین سمیت 6 شہری شہید جب کہ 15 خواتین اور پانچ بچوں سمیت 26 شہری زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق پنجاب رینجرز کی جانب سے بھارتی فوج کی فائرنگ کا موثر جواب دیا گیا اور جوابی کارروائی میں بھارت چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔بھارت کی جانب سے شدید گولہ باری کا سلسلہ کئی گھنٹے جاری رہا ۔واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 4 پاکستانی شہری شہید ہو گئے تھے۔

شمالی کوریا کے بعد ایران کی امریکہ کو خطرناک دھمکی دے دی


نیویارک(انقلاب نیوز ڈیسک )ایران کے صدر حسن روحانی نے خبردار کیا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کو ختم کیا تو امریکا کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچنے کے بعد امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران سے ہونے والے جوہری معاہدے سے علیحدہ ہونا امریکا کے لیے نقصان دہ ثابت ہو گا اور میرا نہیں خیال کہ امریکی عوام اس چیز کی اتنی بھاری قیمت چکانے کے لیے تیار ہو گی جس سے انہیں کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔حسن روحانی نے کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے سے انحراف کیا تو پہلی بات تو یہ ہے کہ اس کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا اور دوسری اہم بات یہ کہ اس اقدام سے عالمی برادری کا امریکا سے بھروسہ اٹھ جائے گا۔ خیال رہے کہ ایران اور چھ عالمی

طاقتوں امریکا، چین، فرانس، روس، برطانیہ اور جرمنی کے درمیان 2015 میں جوہری معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کر دی گئی تھی۔ تاہم ڈونلڈ ٹرمپ اس معاہدے کو تاریخ کا بدترین معاہدہ قرار دیتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ جلد اس معاہدے سے امریکا کو علیحدہ کر لیں گے۔ اس سلسلے میں ٹرمپ اکتوبر میں اہم اعلان بھی کر سکتے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے مجھے چیلنج کیا ہے ، ثابت نہ کر سکا ایل این جی کے پارٹنر ہیں تو سیاست چھوڑ دوں گا ،شیخ رشید احمد


حیدرآباد( انقلاب نیوز تازہ ترین۔ 19 ستمبر2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مجھے چیلنج کیا ہے ، اگر ثابت نہ کر سکا کہ خاقان عباسی ایل این جی کے پارٹنر ہیں تو سیاست چھوڑ دوں گا ،حدیبیہ پیپرز مل کیس نے پورے ٹبر کو گھیرے میں لے لیا ہے ، میرے پاس ایک گولی والاپستول ہے،جو 62، 63 میں نوازشریف کوٹھک کرکے لگی، چوروں اورلٹیروں سے نجات صرف عمران خان دلاسکتا ہے۔
منگل کے روز حیدر آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ زندگی میں دوستی اور دشمنی نمبر ون سے کی ، کرپشن کرنے والوں کو بے نقاب کروں گااورمیں ثابت کردوں گا کہ کس نے کتنی کرپشن کی میرے پاس ایک گولی والاپستول ہے،جو 62، 63 میں نوازشریف کوٹھک کرکے لگا۔انہوں نے کہا کہ اب شاہد خاقان کی باری ہے،خاقان نفلوں کی مار ہے، شاہد خاقان عباسی نے مجھے چیلنج کیا ہے ، اگر ثابت نہ کر سکا کہ خاقان عباسی ایل این جی کے پارٹنر ہیں تو سیاست چھوڑ دوں گا ،حدیبیہ پیپرز مل کیس نے پورے ٹبر کو گھیرے میں لے لیا ہے،ملک میں کرپشن ختم نہیں ہوئی تو غریب کو کچھ نہیںملے گا، چوروں اورلٹیروں سے نجات صرف عمران خان دلاسکتا ہے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف آج نیب کی عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جو ان کی بنائی ہوئی ہے،نوازشریف آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے،کیا یہ توہین عدالت نہیں چودھری نثار بلاول مت بنو،شہباز شریف دل پر ہاتھ رکھ کر فیصلہ کرو۔ انہوں نے کہا کہ حیدر آباد کے عوام نے دل جیت لیا ، یہاں عوام کا سمندر ہے،دادو میں تو جلسی ہوئی تھی۔۔

زلزلے کےشدید جھٹکے ،درجنوں جاں بحق، متعددعمارتیں زمین بوس


میکسیکوسٹی(انقلاب نیوز ڈیسک) تاریخ وہی،مقام وہی، کچھ مختلف تھا تو وہ تھی سات اعشاریہ ایک کی شدت، انیس سو پچاسی کے بعد ایکبار پھر زلزلے نے اسی روزمیکسیکومیں تباہی مچادی ۔ مختلف واقعات میں 140افراد ہلاک،متعدد زخمی اور کئی لاپتہ ہوگئے۔ فلک بوس عمارتیں بھی ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ستمبر میکسیکو کیلئے ستمگر بن گیا ۔ ایک ماہ کے دوران دوسری بار زمین لرزیاور سب کو ہلا کے رکھ دیا ۔

قدرتی آفت نے ماریلوس اور میکسیکو سٹی میں قہرڈھایا ۔ 7.1کی شدت زلزلے نے انفرا اسٹرکچر تباہ کر ڈالا۔زلزلے کی شدت سےستائیس عمارتیں زمین بوس ہوگئیں ۔ گھبراہٹ کے عالم میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ۔ غیرملکی سیاحوں نے ٹیبلز کے نیچے چھپنے میں ہی عافیت جانی ۔میکسیکومیں زلزلےکےفوری بعدامدادی کاموں کا آغاز کردیا گیاہے۔ملبے کے ڈھیرمیں زخمیوں اورلاشوں کی تلاش جاری ہے ۔ میکسیکن حکام کےمطابق 38لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں ۔ واضح رہے کہ انیس سو پچاسی میں انیس ستمبر کو ہی میکسیکو ملکی تاریخ کے بدترین زلزلے کا شکار ہوا تھا ۔ جس میں تقریباً دس ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بنے تھے