مسلم لیگ ن کےجوائنٹ سیکرٹری ضلع مانسہرہ ملک اظہر سلیم دیرینہ دشمنی پر قتل


اسلام آباد(انقلاب ڈیسک)مسلم لیگ ن ضلع مانسہرہ کے جوائنٹ سیکرٹری اور تنظیم الاعوان یوتھ ونگ کے صدر ملک اظہر سلیم اعوان کو دیرینہ دشمنی کی بنا پر قتل کر دیا گیا ہے،پولیس کا کہنا تھا کہ ملک اظہر سلیم اعوان اپنے گھر سفیداں میں موجود تھے کہ اس دوران سابقہ دشمنی کی بنا پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا گیا انہیں املک ظہر سلیم اعوان کو زخمی حالت میں کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ میں منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے خالق حقیقی سے جا ملے،مقتول کےلواحقین کی رپورٹ پر تھانہ سٹی میں ملزمان کےخلاف

مقدمہ ددرج کرادیا گیا ،پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے،مقتول کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا،واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کےجوائنٹ سیکرٹری اور تنظیم الاعوان یوتھ ونگ کےصدر ملک اظہر سلیم اعوان قتل دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ قرا دیا گیا ہے اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس ملزمان کی گرفتاری کےلئے چھاپے مار رہی ہے۔‎ واضح رہے کہ نوازشریف آج صبح ہی لندن کیلئے روانہ ہوئے ہیں

غلاف کعبہ کیلئے ریشم اور سونے کے پانی والے دھاگے کہاں سے آتے ہیں؟ جان کر آپ بھی سبحان اللہ کہیں گے


ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں غلافِ کعبہ “کِسوہ” تیار کرنے والے کارخانے کے جنرل مینجر محمد باجودہ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کارخانے کی تمام مشینوں کو آئندہ برس نئی مشینوں سے تبدیل کر دینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ سعودی فرماںروا نے اس بات کا بھی مطالبہ کیا ہے کہ کسوہ کی تیاری کے لیے کاری گروں اور ہنر مندوں کی دوسری کھیپ فراہم کی جائے جو موجودہ کاری گروںکے سبک دوش ہونے کے بعد ان کی جگہ لے سکے ۔اس وقت کسوہ تیار کرنے والے کارخانے میں کام کرنے والے درجنوں سعودی

کاری گروں میں سے اکثریت کی عمر 40 سے 60 برس کے درمیان ہے۔ یہ لوگ انتہائی تندہی کے ساتھ کسوہ کو سونے اور چاندی کے دھاگوں کی کڑھائی سے تحریر کی گئی آیاتِ قرآنی سے مزین کرنے میں مصروف رہتے ہیں ۔ ہر سال نو ذوالحجہ کو وقوف عرفہ کے دن خانہ کعبہ کو ریشم سے تیار کردہ نئے غلاف سے آراستہ کیا جاتا ہے ۔ کسوہ کی تیاری کے لیے 200 کے قریب افراد تقریبا نو ماہ تک غلاف کعبہ کے لیے مختص کارخانے میں مصروف عمل رہتے ہیں۔ ان تمام افراد کا تعلق سعودی عرب سے ہوتا ہے ۔سال 1962 تک کسوہ مصر میں تیار کیا جاتا رہا۔ اُس کے بعد سے اب تک کسوہ سعودی عرب میں ہی تیار کیا جاتا ہے۔ کسوہ تیار کرنے والا موجودہ کارخانہ 1977 میں مکہ مکرمہ میں قائم کیا گیا ۔ کسوہ کی تیاری متعدد مرحلوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ اس دوران تقریبا 670 کلوگرام خالص ریشم کا استعمال ہوتا ہے۔ یہ ریشم خصوصی طور پر اطالیہ سے درآمد کیا جاتا ہے جب کہ سونے اور چاندی کا پانی چڑھے دھاگے جرمنی سے منگوائے جاتے ہیں ۔ یاد رہے کہ آئندہ جمعرات کے روز تبدیل کیے جانے والے کسوہ پر اس سال آنے والی لاگت 2 سے 2.5 کروڑ ریال (53.3 لاکھ سے 66.7 لاکھ ڈالر) کے درمیان ہے ۔ حج کا سیزن مکمل ہونے کے بعد پرانے کسوہ کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر انہیں اہم شخصیات اور مذہبی تنظیموں میں تقسیم کر دیا جاتا ہے ۔

خبردار! 800 ارب کے بڑے جھٹکے کیلئے تیار ہوجائیں


اسلام آباد (انقلاب نیوز ڈیسک)حکومت کا بجلی کے لائن لاسز اور گردشی قرضہ کی 800ارب روپے سے زائد کی رقم صارفین سے وصول کرنے کا فیصلہ لائن لاسز اور گردشی قرضہ کی رقم بجلی کی قیمتیں بڑھاکر وصول کی جائیں گی جس سے بجلی کی قیمتوں میں ہوشر بااضافہ ہو گا، فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں صارفین کو ملنے والے ریلیف کا بھی خاتمہ ہو جائیگا۔ ذرائع کے مطابق بجلی کے ٹیرف میں اضافے

اور گزشتہ گردشی قرضوںکو کم کرنے کے حوالے سے عالمی مالیاتی ادارے کا دباؤ ہے جس کی وجہ سے نیپرا کے آئین میں بھی ترمیم کی جارہی ہے، اب بجلی کی قیمتیں بڑھانے کے حوالے سے وزارت کو نیپراسے اجازت لینے کی ضرورت نہیں پڑیگی حکومت نے ٹیرف اور سرچارج خود مقرر کرنے کا اختیار حاصل کرنے کیلئے مسودہ تیار کر لیا ہے جس کے بعد نیپرا حکومت کی جانب سے مقررہ کردہ ٹیرف اور سرچارج میں کوئی بھی ردبدل نہیں کر سکے گاواضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ دو مالی سالوں سے نیپرا کی طرف سے بجلی ٹیرف میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے تمام صوبوں کے تحفظات دور کر دیئے ہیں اور صوبوں نے وفاق کو لیٹرز بھی لکھ دیئے ہیں جس کے بعد اس پر باقاعدہ قانون سازی کی جائیگی جس کے بعد بجلی کے ٹیرف اور سرچارج میں اضافے کی سمری بھی موو کی جائیگی، ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی اداروں کو ملکی بجلی کے شعبہ میں میں بڑھتے ہوئے گردشی قرضوں کے حوالے سے کافی تحفظات ہیں جس پر انہوں نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ان قرضوں میں کمی کیلئے بجلی کی قیمتیں بڑھائیں۔ واضح رہے کہ ن لیگ کی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی 380ملین روپے کا گردشی قرضہ اداکیا تھا جس میں کرپشن کا اندیشہ بھی ہے اور اس کے بعد گردشی قرضہ ایک مرتبہ پھر کئی سو کروڑ پر پہنچ گیا ہے پی اے سی کے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی نے بھی حکومت سے تفصیلات مانگی تھیں کہ گردشی قرضہ بھی ادا کیا گیا، تیل کی قیمتیں بھی کم ہوئیں، بجلی بھی 50 پیسے مہنگی کی گئی لیکن اس کے باوجود اتنا زیادہ گردشی قرضہ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے حکومت جواب دے لیکن وزارت اور حکومت پی اے سی کو مطمئن کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے۔

گرج چمک اور تیز ہوا کیساتھ بارش


کراچی (انقلاب نیو ز ڈیسک)بھارتی گجرات سے بارش کا سسٹم جنوب مشرقی سندھ میں داخل، تھرپارکر، مٹھی، ٹھٹہ، بدین اور سندھ کی ساحلی پٹی میں بارش شروع ہوگئی۔ کراچی میں بادل برسنے لگے، کئی علاقوں میں بوندا باندی جاری، تیز بارش ہوئی تو گلیاں سڑکیں ڈوب جائیں گی۔ محکمہ موسمیات نے سندھ بھر میں موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کر دی، رین ایمرجنسی نافذ جبکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے

کیلئے پاک بحریہ کی خدمات بھی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے سسٹم کا مرکز بھارتی گجرات میں ہے۔ اس کا پھیلاؤ جنوب مشرقی سندھ تک ہوچکا ہے۔ جس کے باعث تھرپارکر، مٹھی،:ٹھٹہ اور سندھ کی ساحلی پٹی اور سمندری حدود میں بارش شروع ہوگئی۔ کراچی میں مطلع مکمل ابرآلود ہے۔ کراچی سمیت سندھ میں آج سے جمعہ تک گرج چمک اور تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ میر پورخاص، نوابشاہ، لاڑکانہ، سکھر اور حیدرآباد بھی تیز بارش کا امکان ہے۔ کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہونے کا امکان ہے۔ جنوب مغربی یا شمال مشرقی ہوا 10 سے 15 ناٹ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 28٫5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔مشرقی بلوچستان کے دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ اس دوران بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان اور ساہیوال ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتسان اور کشمیر میں چند مقامات تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی ہے۔ جمعہ سے ہفتہ کے دوران ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، سرگودھا، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کی بیٹی کی گرفتاری ، ہائیکورٹ نے پولیس کو بڑا حکم جاری کردیا


لاہور (انقلاب نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے ملازم قتل کیس میں مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی شاہجہاں کی بیٹی فوزیہ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس چوہدری مشتاق احمد اور جسٹس طارق افتخار پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ملازم قتل کیس میں درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ فوزیہ اسلام کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ

ملزمہ پر گھریلو ملازم کو قتل کرنے کا جھوٹا الزام لگایا گیا ہے ملازم بیمار تھا جس کو ہسپتال لے جا کر علاج کروایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔وکیل نے مزید کہا کہ انسداد دہشتگردی عدالت سے ضمانت ملنے پر پولیس تحقیقات بھی پیش ہوتی رہی مگر اب عدالت نے اس کی ضمانت مسترد کر دی ہے، عدالت ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتار کرنے سے روکے تاکہ وہ شامل تفتیش ہو کر اپنی بے گناہی ثابت کر سکے ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ فوزیہ اسلام کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی شاہ جہاں کی بیٹی فوزیہ کے مبینہ تشدد سے گھریلو ملازم 16سالہ اختر جاں بحق جبکہ اس کی گیارہ سالہ بہن شدید زخمی ہوگئی تھی، تشدد کا نشانہ بننے والی عطیہ کا کہنا تھا کہ ہم پرتشدد لوہے کے راڈ اور ڈنڈوں سے کیا جاتا تھا۔

ڈاکٹرعبدالقدیرنے روتے ہوئے کس کے گھٹنے پکڑ لیے تھے


دبئی(نیوزڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی مشتبہ سرگرمیوں کا انہیں علم تھا کیونکہ وہ ایک آزاد اور خود مختار ادارہ کے آر ایل چلاتے تھے ، اس لئے ان پر نظر رکھنا ضروری تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ وہ دبئی جا رہے ہیں لیکن وہ سوڈان چلے گئے تھے ، اس پر میں نے ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی پُراسرار سر گرمیوں پر نواز شریف کو جی ایچ کیو میں بریفنگ دی

تھی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی زندگی میں سب سے زیادہ شرمندگی اس وقت ہوئی جب میرے دورہ امریکا کے دوران صدر بش نے کہا کہ میں جارج ٹیننٹ سے ملاقات کر لوں تو مجھے ایک دن مزید قیام کرنا پڑا، اس دوران جارج ٹیننٹ نے مجھے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے خلاف ناقابلِ تردید ثبوت دکھائے کہ انہوں نے کس طرح ایران کو یورینیم افزودہ کرنے کے آلات بھی اسمگل کیے تھے ۔ ایک سر ی لنکن ڈاکٹرعبدالقدیر خان کا فرنٹ مین تھا جو کہ در حقیقت ڈبل ایجنٹ تھا ،میں نے اسلام آباد میں ڈاکٹرعبدالقدیر خان کو بلا کر یہ ناقابلِ تردید ثبوت دکھائے تو میں خدا کو حاضر وناظرجان کر کہہ رہا ہوں کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان میرے گھٹنوں کو پکڑ کر رونے لگے اور کہا کہ مجھے بچا لیں، وہ میرے بھی ہیرو تھے ، امریکی تو انہیں حوالے کرنے کو کہہ رہے تھے ، جبکہ میں نے تجویز رکھی کہ وہ اپنے کیے کی قوم سے معافی مانگیں۔ ہمیں اندیشہ تھا کہ اس کے بعد کوئی انہیں نقصان نہ پہنچائے ، اس لئے انہیں گھر میں زیرِ نگرانی رکھا گیا، میں نے امریکیوں کو کہا کہ ایٹمی صلاحیت دنیا میں سب نے چوری کے ذریعے حاصل کی ، ہم نے بھی اپنے مفاد میں ایسا کیا۔ اب اگر ڈاکٹرعبدالقدیر خان میرے خلاف بولتے ہیں تو مجھے افسوس ہوتا ہے ۔ لندن میں واقع اپنے فلیٹ میں دنیا نیوز کے پروگرام ‘‘آن دی فرنٹ’’کیلئے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کرپشن میں مبتلا تھے اور وہ اسی قابل تھے کہ انہیں نا اہل قرار دیا جاتا، لوگ نواز شریف کی نا اہلی پر بہت خوش ہیں کیونکہ انہوں نے ملکی مفادات کو پسِ پشت ڈال دیا تھا ۔پرویز مشرف نے دعویٰ کیا میاں صاحب کی نااہلی پر لوگوں نے انہیں بھی مٹھائیاں بھیجیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے دور میں نواز شریف کیخلاف مقدمات بنے لیکن نواز شریف کے معاہدہ کر کے ملک سے باہر جانے کی بنا پر ان پر عمل نہیں ہو سکا۔

پاکستان کودھمکیوں کے بعدامریکہ نے خطرناک ترین نیوکلیئربم کاتجربہ کرڈالا


واشنگٹن(انقلاب نیوزڈیسک) دنیا بھر میں بظاہر نیوکلیئر بم یا ہتھیاروں کی مخالفت کرنے والے امریکا نے نیو کلیئر بم کی نئی اقسام کا تجربہ مکمل کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے نیو کلیئر بم کی نئی اقسام کا تجربہ اگست کے مہینے کے شروع میں کیا گیا ہے۔امریکی نیشنل نیوکلیئر سیکورٹی ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی فضائیہ کی جانب سے ریاست

نواڈا کے صحرا میں یہ تجربات کیے گئے۔ان تجربات کے لیے ایف 15 ای طیاروں کا استعمال کیا گیا جس کے دوران بی 61 سیریز کے نئے ایٹمی بم ایک خشک جھیل میں گرائے گئے تاہم ان ایٹمی بموں پر وار ہیڈ نصب نہیں تھے۔ان تجربات کا مقصد نیوکلیئر بموں کی نئی اقسام کا جائزہ لینا تھا اور اب ان تجربات کے نتائج کا سائنسدان جائزہ لے رہے ہیں۔ادارے کے مطابق یہ تجربات8 اگست کو کیے گئے تھے۔امریکا کی جانب سے نیوکلیئر ہتھیاروں کی نئی اقسام کے تجربے کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب انتہا پسندانہ عزائم رکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے افغانستان کے بارے میں نئی پالیسی کا اعلان کر چکے ہیں۔ان تجربات کا مقصد نیوکلیئر بموں کی نئی اقسام کا جائزہ لینا تھا اور اب ان تجربات کے نتائج کا سائنسدان جائزہ لے رہے ہیں۔ادارے کے مطابق یہ تجربات8 اگست کو کیے گئے تھے۔امریکا کی جانب سے نیوکلیئر ہتھیاروں کی نئی اقسام کے تجربے کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب انتہا پسندانہ عزائم رکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے افغانستان کے بارے میں نئی پالیسی کا اعلان کر چکے ہیں۔

مریم نواز کی داتا دربار پر حاضری، فاتحہ خوانی کی


 

لاہور:(نیوز ڈیسک ) نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے این اے 120 ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران داتا دربار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھانے کے ساتھ فاتحہ خوانی بھی۔ انہوں نے ملکی ترقی اور این اے 120 ضمنی الیکشن میں کامیابی کی دعا بھی کی۔ مریم نواز نے پاکستانیوں سے اپنی ماں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا نواز شریف کارویہ تلخ کہنا درست

نہیں کیونکہ وہ بہت دیر چپ رہے اب انہیں سننے کا حوصلہ رکھنا چاہیئے اور ملکی سمت درست کرنےکیلئےتلخ حقیقت بیان کرناپڑتی ہے۔ مریم نواز نے کہا بیگم کلثوم نواز کی عیادت کرنے کے لئے نواز شریف کل لندن جا رہے ہیں۔ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز حاضری کے بعد مرکزی دفتر کا افتتاح کریں گی۔

ترکی اسلامی ممالک کو قریب لانے کیلئے میدان میں آ گیا


انقرہ(نیوز ڈیسک ) ترک صدر رجب طیب اردگان نے واضح کیا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ترکی اور تمام خلیجی ممالک کے بڑے بھائی ہیں،ان سے حج کے مبارک ایام میں خلیجی بحران ختم کرانے کی اپیل کرتا ہوں۔ترک صدر نے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ ہم نہیں کہہ سکتے کہ خلیجی بحران فی الوقت حل کی جانب جارہاہے۔ مسجد اقصی کے مسئلے سے متعلق سوال پر

اردگان نے کہاکہ مسجد اقصی پر جارحیت کا مسئلہ حل کرانے کیلئے بڑا وقت صرف کیا ہے۔ اللہ کے فضل سے اب تمام فریقوں سے ربط و ضبط پیدا کرکے خاصی پیشرفت حاصل کرچکے ہیں۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ ہمارے آبا اجداد نے تمام مذاہب کے مقامات مقدسہ کا ہمیشہ احترام کیا لہذا میں سب سے آرزو کرتا ہوں کہ وہ ہمارے اسلامی مقدس مقامات کا احترام کریں۔ یہ مسئلہ جلد حل ہونے والا ہے۔

آفریدی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی


اسلام آباد(انقلاب نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کو خیبر پختونخواہ میں سیاسی جھٹکا لگا ہے،پاکستان تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن ضیاء اللہ آفریدی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ضیا اللہ آفریدی کہتے ہیں کہ آصف زرداری نے پختون عوام کو شناخت دی۔ضیا اللہ آفریدی نے زرداری ہاؤس میں سابق صدر اصف علی زرداری سے ملاقات کی اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

کیا اس موقع پر پیپلزپارٹی کے پی کے صدرہمایوں خان، جنرل سیکریٹری فیصل کریم کنڈی اور برہمن تنگی بھی موجود تھے۔اس موقع پر ضیااللہ آفریدی نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے پختون عوام کو شناخت دی،این ایف سی ایوارڈ دیا اور سب سے بڑھ کر صوبوں کو خودمختاری دی۔انہوں نےکہا کہ آصف علی زرداری کے وژن سے ملک ترقی کرے گا اور تحریک انصاف سے مزید افراد بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوں گے۔اس موقع پر سابق صدر نے ضیااللہ آفریدی کی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت پر ان کا خیرمقدم کیا اور کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پارٹی کو منظم کیا جائے گا